دورہ ہندوستان سے عین قبل ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اونچے امپورٹ ڈیوٹی کے ذریعے ہندوستان کئی سالوں سے امریکہ کی تجارت کو بری طرح متاثر کر رہا ہے اور وہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم مودی سے بات چیت بھی کریں گے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اونچے امپورٹ ڈیوٹی کے ذریعے ہندوستان کئی سالوں سے امریکہ کی تجارت کو بری طرح متاثر کر رہا ہے اور وہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم مودی سے بات چیت بھی کریں گے۔
نیوز 18 کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اونچے امپورٹ ڈیوٹی کے ذریعے ہندوستان کئی سالوں سے امریکہ کی تجارت کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ اپنے پہلے ہندوستان دورہ کے دوران وہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم مودی سے بات چیت بھی کریں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ 24-25 فروری کو ہندوستان کے دورہ پر آرہے ہیں۔
فائل فوٹو-(نیوز 18)
ٹرمپ نے کولراڈو میں کیپ امریکہ گریٹ ریلی میں کہا ہے کہ میں اگلے ہفتے ہندوستان جارہا ہوں اور ہم تجارت پر بات کرنے والے ہیں۔ وہ ہمیں کئی سالوں سے بہت بری طرح متاثر کررہے ہیں۔
aXA6IDEzLjU5LjE1NC4xNDMg
ejasoft island