ہندوستان: حکومت اپریل تک صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی سی سی پی اے قائم کرے گی
وزیر خوراک رام ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی " CCPA" اس سال اپریل کے پہلے ہفتے تک قائم ہوجائے گی۔
وزیر خوراک رام ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی " CCPA" اس سال اپریل کے پہلے ہفتے تک قائم ہوجائے گی۔
نيوز اون اير کے مطابق CCPA صارفین کے تحفظ سے متعلق قانون 2019 کے تحت قائم کی جارہی ہے جو صارفین کے حقوق، نامناسب تجارتی عمل اور گمراہ کُن اشتہارات سے متعلق معاملات کو حل کرے گی اور مضر اور ملاوٹ والی مصنوعات کی فروخت پر جرمانے عائد کرے گی۔
جناب پاسوان نے کہا ہے کہ صارفین کے تحفظ سے متعلق قانون کے ضابطوں کو ڈیڑھ ماہ میں قطعی شکل دے دی جائے گی۔ صنعتی اداروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران جناب پاسوان نے ای-کامرس اور براہ راست فروخت کو منضبط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے کیونکہ فی الحال ان شعبوں کے لئے کوئی ریگولیٹری ادارہ موجود نہیں ہے۔
aXA6IDE4LjIxOC4xMTguMjMg ejasoft island