ہندوستانی وزیر خارجہ: سنیما میں ہندوستان اور دنیا کے درمیان ساجھیداری قائم کرنے کی صلاحیت ہے
جرمنی میں کل برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹول 2020 میں ”انڈیا پویلین“ کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا ہے کہ مشترکہ فلم سازی سے متعلق سمجھوتوں، فلم سازی میں معاونت سے متعلق دفتر اور ہندوستان کے ممتاز فلم فیسٹول IFFI کی بدولت ہندوستان ایک اُبھرتی ہوئی مار
ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ سنیما کے ذریعے ہندوستان اور دنیا کے درمیان اشتراک اور ساجھیداری قائم کی جاسکتی ہے۔
نيوز اون اير كے مطابق جرمنی میں کل برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹول 2020 میں ”انڈیا پویلین“ کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا ہے کہ مشترکہ فلم سازی سے متعلق سمجھوتوں، فلم سازی میں معاونت سے متعلق دفتر اور ہندوستان کے ممتاز فلم فیسٹول IFFI کی بدولت ہندوستان ایک اُبھرتی ہوئی مارکیٹ اور فلم سازی کے مقام کی حیثیت سے نمایاں ہوا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہندوستان میں فلم سازی کے مختلف پہلوؤں میں مہارت کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر جے شنکر نے اس سال گوا میں منعقد ہونے والے ہندوستان کے 51 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا ایک پوسٹر اور اس کا کتابچہ بھی جاری کیا ہے۔
aXA6IDMuMTI4LjIwMi4yMjEg ejasoft island