ہندوستانی اداکار تاپس پال کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال
ہندوستانی اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ تاپس پال کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔
ہندوستانی اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ تاپس پال کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق تاپس پال بنگال کے معروف اداکار تھے۔ بعد ازاں انہوں نے وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابنرجی کی سیاسی جماعت آل انڈیا ترینامول کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور اس کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ وہ ان دنوں ممبئی میں تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور دنیا سے رخصت ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق دل کا دورہ پڑنے پر انہیں ممبئی کے علاقے جوہو کے ایک اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور صبح کے 4بجے ان کی موت واقع ہو گئی۔
یاد رہے کہ تاپس پال نے دیدار کیرتی صاحب، بھالو باسا بھالو باسا اور گرو دکشنا سمیت کئی کامیاب بنگالی فلموں میں کام کیا تھا۔
aXA6IDMuMTM1LjIxNi4xNzQg ejasoft island