پاکستان کی معروف اداکارہ 72 سال کی عمر میں چل بسیں
پاکستان کی معروف ٹی وی، فلم اور اسٹیج اداکارہ نگہت بٹ طویل عرصے کی علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
پاکستان کی معروف ٹی وی، فلم اور اسٹیج اداکارہ نگہت بٹ طویل عرصے کی علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
وہ تقریباً 3 دہائیوں تک شوبز کا حصہ رہیں، ان کے شوہر اداکار عابد بٹ کا انتقال چار سال قبل ہوا تھا۔
اداکارہ کا انتقال لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں ہوا، جہاں وہ زیر علاج تھیں۔
ڈان نيوز کے مطابق نگہت بٹ اپنے آخری ایام میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں، وہ بلڈ پریشر اور شوگر جیسی بیماریوں میں مبتلا تھیں، جس کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت بھی بہت زیادہ متاثر ہورہی تھی۔
گزشتہ سال شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حکومت پنجاب سے اداکارہ کی مالی مدد کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔
خيال رہے کہ نگہت بٹ اپنے دور کی معروف اداکارہ سمجھی جاتی تھیں، انہوں نے 'خواہش'، 'پیاس'، 'لنڈا بازار' اور 'وارث' جیسے ڈراموں میں کام کیاہے۔
سنہ 1960 میں اداکارہ نے اسٹیج اداکاری بھی کی ہے۔