پاکستانی برآمدات میں لگاتار 2 ماہ سے دیکھی جارہی ہے کمی
نقد ادائیگی میں سبسڈی دینے اور کرنسی کی قدر میں متعدد مرتبہ کمی کے باوجود پاکستانی اشیا کی برآمد میں مسلسل 2 ماہ سے منفی نمو دیکھی گئی ہے
نقد ادائیگی میں سبسڈی دینے اور کرنسی کی قدر میں متعدد مرتبہ کمی کے باوجود پاکستانی اشیا کی برآمد میں مسلسل 2 ماہ سے منفی نمو دیکھی گئی ہے، اور حکومت کی جانب سے اسے درست کرنے کے اقدامات ابھی تک اٹھائے بھی نہیں گئے ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ برآمدات میں کمی گزشتہ برس دسمبر سے ہونا شروع ہوئی تھی، جب یہ 3.8 فیصد تک گر گئی تھی اور جنوری 2020 میں بھی کمی کا یہ سلسلہ برقرار رہا۔
بتادیں کہ اس حوالے سے پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ جس میں برآمدات میں اس کمی کی وضاحت کی گئی ہو۔
ياد رہے کہ اس وقت وزارت تجارت کی ساری توجہ منڈیوں تک ترجیحی رسائی حاصل کرنے اور اس کے لیے مذاکرات کرنے پر ہے، لیکن اسے مقامی پیداوار سے منسلک نہیں کیا گیاہے۔