پاکستان: نیزہ بازی اور گھڑ سواری کے چیمپئن ملک عطا محمد دنیا سے ہوئے رخصت
نیزہ بازی کے چیمپئن اور اٹک سے تعلق رکھنے والے قبائل کوٹ فتح خان کے سربراہ ملک عطا محمد خان جمعرات کے روز انتقال کر گئے ہیں۔
نیزہ بازی کے چیمپئن اور اٹک سے تعلق رکھنے والے قبائل کوٹ فتح خان کے سربراہ ملک عطا محمد خان جمعرات کے روز انتقال کر گئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق 25 اکتوبر 1941 کو پیدا ہونے والے ملک عطا خان گھڑ سواری کے شوق کی وجہ سے کافی مشہور تھے اور وہ گھڑ سواری اور ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن آف پاکستان کے پہلے منتخب صدر تھے۔ 2013 میں ان کی تجویز پر انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ملک عطا خان یورپ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، امریکہ اور ہندوستان میں بھی نیزہ بازی اور گھڑ سواری کے مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ 1982 میں انہوں نے ہندوستان میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی حصہ لیا تھا اور پاکستان کے لئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
ملک عطا خان نے اپنی ابتدائی تعلیم لاہور کے ایچی سن کالج سے حاصل کی تھی اور اس کے بعد وکالت پڑھنے برطانیہ چلے گئے تھے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS4yNDAuODAg ejasoft island