پاک فضائیہ کا تربیتی جہاز شورکوٹ کے قریب گر کر تباہ
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کامیراج جہاز نے رفیقی ایئربیس شورکوٹ سے اڑان بھرا تھا تاہم تکنیکی خرابی کے باعث چک 496 کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے اور پائلٹ بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے لیکن پائلٹ محفوظ ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کامیراج جہاز نے رفیقی ایئربیس شورکوٹ سے اڑان بھرا تھا تاہم تکنیکی خرابی کے باعث چک 496 کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے اور پائلٹ بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق زمین پر کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے ایک اعلی سطح بورڈ کی تشکیل دے دی گئی ہے اور ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
aXA6IDEzLjU5LjEyMi4xNjIg
ejasoft island