سیاست
پاک فضائیہ حادثہ میں 2 پائلٹ جاں بحق
پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فضائیہ کا ایف ٹی 7 طیارہ معمول کے مطابق تربیتی پرواز پر تھا کہ میانوالی کے قریب اچانک گرکر تباہ ہوگیا۔ واقعے میں طیارے کے دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان شہید ہوگئے ہیں۔
میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔
روزنامہ جناح کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فضائیہ کا ایف ٹی 7 طیارہ معمول کے مطابق تربیتی پرواز پر تھا کہ میانوالی کے قریب اچانک گرکر تباہ ہوگیا۔ واقعے میں طیارے کے دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان شہید ہوگئے ہیں۔
حادثے کا شکار طیارے کے ملبے کو جمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی بورڈ کو تشکیل دے دیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTkuMzEuNzMg ejasoft island