روس ٹوڈے: محمد بن زاید 2019 کے سب سے نمایاں عرب رہنما
آج بدھ کے روز روس ٹوڈے نیوز نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے سال 2019 کے لئے "قائدین عرب رہنما" کا اعزاز حاصل کیا۔
آج بدھ کے روز روس ٹوڈے نیوز نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ شیخ محمد بن زاید النہیان ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے سال 2019 کے لئے "قائدین عرب رہنما" کا اعزاز حاصل کیا۔
شیخ محمد بن زاید عربوں کی دھڑکتی نبض اور امن و سلامتی کے داعی ہیں۔
"روس ٹوڈے" نے کہا کہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ایک ریفرنڈم میں شرکاء کی جانب سے 9 ملین 734 ہزار 963 ووٹ حاصل کیے ، جو منجملہ ووٹوں کی 68.6٪ بنتی ہیں۔ اس ریفرنڈم میں شرکاء کی تعداد تقریبا 14 ملین تھی۔
"روس ٹوڈے" ریفرنڈم میں شامل عرب کی سب سے نمایاں شخصیات میں سعودی ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان ، اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم تھے۔
اس کے علاوہ ریفرنڈم میں مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی ، الجزائر کے نئے صدر عبد المجید تبون اور ان کے تیونس کے ہم منصب قیس سعید بھی تھے۔
شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا انتخاب قابل قدر ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے انسانیت کی تاریخ میں روشن حروف کے ذریعے متعدد تاریخی اقدامات اور انسانی رویوں کو لکھا ہے،انہوں نے دنیا میں رواداری اور امن کے کلچر کو پھیلانے اور متعدد بحرانوں کو ختم کرنے اور کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انتہا پسندی و عسکریت پسندی کے نظریات کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو ئے ہیں۔