پوتن: ٹرمپ نے روس کو بڑی تباہی سے بچایا
روزنامہ پاکستان کے مطابق ولادی میر پوتن نے ٹیلی فون کے ذریعہ انٹیلی جنس معلومات شیئر کرنے پر اپنے امریکی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ معلوم رہے کہ بروقت معلومات فراہم ہونے کے باعث روس دہشتگردی کے بڑے حملے سے بچ گیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کے مطابق ولادی میر پوتن نے ٹیلی فون کے ذریعہ انٹیلی جنس معلومات شیئر کرنے پر اپنے امریکی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ معلوم رہے کہ بروقت معلومات فراہم ہونے کے باعث روس دہشتگردی کے بڑے حملے سے بچ گیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں کے مابین اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرتے رہیں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے روسی ہم منصب کو جو انٹیلی جنس معلومات فراہم کی تھی اس کے نتیجے میں 2 روسی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور یہ دونوں ہی افراد نئے سال کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں دہشتگردی کے بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔