چین کی ایک کمپنی کی طرف سے دنیا کا سب سےچھوٹا لیپ ٹاپ کا ایجاد
میگ1 نامی یہ ڈیوائس صرف 700 گرام وزنی ہےلیکن اس کےباوجوداس میں ایپل کےمیک بک لیپ ٹاپ سے زیادہ پورٹس ہیں جبکہ اس کی سائز محض کاغذ کی اے 5 شیٹ جیسی ہے۔ اس میں یوایس بی 3.0 پورٹ، ٹائپ سی کنکٹر،مائیکروایس ڈی کارڈریڈر،آڈیوساکٹ اورایک مائیکرو ایچ ڈی ایم آئی پو
چین کی کمپنی میجک بین نےٹچ پیڈ کےساتھ دنیا کےسب سےچھوٹےلیپ ٹاپ تیارکیاہے۔
بول نيوز کے مطابق میگ1 نامی یہ ڈیوائس صرف 700 گرام وزنی ہےلیکن اس کےباوجوداس میں ایپل کےمیک بک لیپ ٹاپ سے زیادہ پورٹس ہیں جبکہ اس کی سائز محض کاغذ کی اے 5 شیٹ جیسی ہے۔ اس میں یوایس بی 3.0 پورٹ، ٹائپ سی کنکٹر،مائیکروایس ڈی کارڈریڈر،آڈیوساکٹ اورایک مائیکرو ایچ ڈی ایم آئی پورٹ جیسی خصوصیات دستیاب ہیں۔ ساتھ ہی اس میں انٹیل کورایم 3۔ 8100 وائے سی پی یو، 16 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔
اس کی خاص بات ٹچ اسکرین ڈسپلے ہے جس میں 2560×1600 پکسل ریزولوشن دیا گیا ہے۔
اتنی سہولیات ہونےکےباوجود صارفین اس میں اسٹائلوس پین سپورٹ، بیک لٹ کی بورڈ، فنگرپرنٹ ریڈراورایم 2 پورٹ کا اضافہ بھی کرسکتےہیں۔ٹچ پیڈ استعمال کے اعتبار سے بہت آسان ہے اور اس کی قیمت 790 ڈالرزرکھی گئی ہے۔
مگراس لیپ ٹاپ میں ویب کیم موجودنہیں اوراس کاکی بورڈ بھی بہت چھوٹاہےجس کےلےآؤٹ بھی کافی غیرمعمولی ہے۔
aXA6IDE4LjExNy4xNzAuMTkwIA== ejasoft island