امریکہ: دھند کے باعث مسافر بردار جہاز گر کر تباہ
امریکی ریاست لوویزیانا میں موسم کی خرابی اور شدید دھند کے باعث ایک چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
امریکی ریاست لوویزیانا میں موسم کی خرابی اور شدید دھند کے باعث ایک چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
اردو پوائنٹ کی تفصیل کے مطابق جہاز میں 6 افراد موجود تھے جو ایک فٹبال میچ دیکھنے کےلئے اٹلانٹا جارہے تھے تاہم ایئرپورٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر جہاز کا ملبہ مل گیا ہے اور ریسکیو اہلکاروں نے ملبے میں سے 5 لاشوں اور ایک زخمی مسافر کو نکال لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریاست لوویزیانا کے مقامی ایئرپورٹ سے ایک چھوٹا پرائیویٹ جہاز اڑان بھر نے کے تھوڑی ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا ہے، حادثے میں 5 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک زخمی کو بچالیا گیا ہے اور اسکے علاوہ عوامی مقام پر جہاز گرنے کے باعث 3 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔