سیاست
بنگلہ دیش میں ہندوستان سے متصل سرحدی علاقوں میں موبائل فون سروس بند
بنگلہ دیش کے ٹیلی کمیونیکیشن کے منتظم اعلیٰ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر موبائل نیٹ ورک چلانے والی کمپنیوں کو ہندوستان کے ساتھ ملنے والی سرحد کی ایک کلو میٹر کی پٹی پر موبائل سروس بند کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

وى او اے کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن سے وابستہ حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان سے ملنے والی سرحد کے ساتھ ایک کلو میٹر کی پٹی میں موبائل سروس آئندہ نوٹس تک معطل رہے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’موجودہ صورت حال میں یہی ملکی سیکیورٹی کے مفاد میں ہے۔‘‘
aXA6IDMuMTcuMjAzLjY4IA== ejasoft island