پاکستان: نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست زیر غور
وزیرقانون برائے پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق وکیل خواجہ حارث کی درخواست پنجاب حکومت کو موصول ہوگئی ہے، تاہم درخواست پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیرقانون برائے پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق وکیل خواجہ حارث کی درخواست پنجاب حکومت کو موصول ہوگئی ہے، تاہم درخواست پر غور کیا جا رہا ہے۔
اے آر وائی کے مطابق پاکستانی سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے ضمانت میں توسیع کے حوالے سے پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی، وزیر قانون پنجاب نے درخواست وصولی کی تصدیق کردی ہے۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست زیر غور ہے۔ نوازشریف کے وکیل کو کہا ہے کہ مزید میڈیکل رپورٹس دی جائیں تاکہ ضمانت میں توسیع سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر ہم آسانی سے فیصلہ کرسکیں گے۔