سیاست
شیخ رشید: آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
پاکستان: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت دراصل پاکستان کی حمایت ہے اور میں بل کی منظوری پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پاکستان: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت دراصل پاکستان کی حمایت ہے اور میں بل کی منظوری پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے بل کے حق میں ووٹ دے کر قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں آرمی، فضائیہ اور نیوی ایکٹ ترمیمی بل کو کثرت رائے سے منظوری مل گئی ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjQzLjEyMiA= ejasoft island