فردوس عاشق: آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی سے منظوری ثبوت ہے کہ ہم سب ایک ہیں
پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی سے منظوری ثبوت ہے کہ ہم سب ایک ہیں، سیاسی قوتوں کا یکساں موقف جمہوریت کی فتح ہے۔
پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی سے منظوری ثبوت ہے کہ ہم سب ایک ہیں، سیاسی قوتوں کا یکساں موقف جمہوریت کی فتح ہے۔
فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ قومی سلامتی اور ملک کے مفاد کا تحفظ سب کی اولین ترجیح ہے، امید ہے کہ اس جذبے کا مظاہرہ آج پارلیمان میں بھی دکھائی دے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ خطے کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر باہمی ہم آہنگی وقت کا اہم تقاضا ہے اور پاکستانی قوم ہمیشہ اتحاد اور یکجہتی سے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے۔