پاک بحریہ کے جہازوں کی طرف سے تنزانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد
پاک بحریہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جہازوں کی طرف سے تنزانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوگا۔ پاک بحریہ کے 2جہاز معاون اور اصلت کا تنزانیہ دورہ ہوگا۔ پاک بحریہ ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولیات فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بندرگاہ دارالسلام پہنچنے پر میزبان بحریہ نے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیاہے اور تنزانیہ کے عوام نے خیرسگالی کےاس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہاہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ مشن کمانڈر نے چیف آف تنزانین نیوی سمیت تنزانیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ دورے کے دوران خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیاگیا ہے اور دورے کا مقصد پاکستان کی انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔
aXA6IDE4LjE4OS4xODAuMTY2IA== ejasoft island