قریشی: عراق کی صورتحال صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لئے چیلنج ہے
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عراق کی صورتحال سے غافل نہیں رہا جاسکتاہے، اس آگ کی چنگاریاں ہماری طرف بھی آسکتی ہیں۔ یہ صورتحال ہماری پیدا کردہ نہیں ہے لیکن ہم متاثر ہو سکتے ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عراق کی صورتحال سے غافل نہیں رہا جاسکتاہے، اس آگ کی چنگاریاں ہماری طرف بھی آسکتی ہیں۔ یہ صورتحال ہماری پیدا کردہ نہیں ہے لیکن ہم متاثر ہو سکتے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کا ایک پس منظر ہے۔ اگر ایران کی طرف سے ردعمل ہوتاہے تو کیا خیال ہے امریکہ کیا کرے گا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ خطہ نئی جنگ کی طرف چلا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ یہ صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کے لئے چیلنج ہے اور یہ صورتحال ہماری پیدا کردہ بھی نہیں ہے لیکن ہم متاثر ہوسکتے ہیں، اسلیے موجودہ صورتحال میں ہمیں خاموش نہیں بیٹھنا چاہئے۔
aXA6IDMuMTI5LjEzLjIwMSA= ejasoft island