پاکستان: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے کیونکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2850 روپیہ کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی فی تولہ قیمت 93350 روپیہ ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے کیونکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2850 روپیہ کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی فی تولہ قیمت 93350 روپیہ ہو گئی ہے۔
اے آر وائی کے مطابق عالمی مارکیٹ کے اندر سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد اب پورے پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی اس کی قمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اب سونا ایک ہی دن میں 2850 روپیہ مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ کے اندر ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں ہونے والے 26 ڈالر کے اضافہ کے بعد اب اس کی قیمت 1578 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے اور ماہرین معاشیات نے قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
چئیرمین جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مزید تیزی دیکھی جاسکتی ہے اور مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت میں 2850 روپیہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب اس کی قیمت 93350 تک پہنچ گئی ہے اور اس طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2442 روپیہ کا اضافہ ہوا ہے اور اس کے بعد اس کی قیمت 80032 روپیہ ہوگئی ہے۔
aXA6IDE4LjExNy4xMTguMjM5IA== ejasoft island