عمران خان نشہ آور اشیاء کی روک تھام کیلئے موبائل ایپلیکشن ‘‘زندگی’’ کا افتتاح
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں نشہ آور اشیاء کی روک تھام کیلئے موبائل ایپلیکشن ‘‘زندگی’’ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی اور طلبہ میں نشہ آور اشیاء کا استعمال ہماری نسلیں تباہ کررہا ہے۔ ان سے نمٹنے کیلئے ہمیں قومی سطح پر مقابلہ کرنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں نشہ آور اشیاء کی روک تھام کیلئے موبائل ایپلیکشن ‘‘زندگی’’ کا افتتاح کردیا ہے۔
اس موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے میں دو چیزیں ہماری نسلوں کو تباہ کر رہی ہیں۔ ایک نشہ آور اشیاء اور دوسری بچوں سے جنسی زیادتی ہے۔ اسکولوں اور کالجوں میں نشہ آور اشیاء کا بڑھتا ہوا استعمال اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تباہ کن ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ بچوں کے حوالے سے مسائل ہمارے معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہے ہیں۔چنانچہ ہمیں قومی سطح پر ان دونوں چیزوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
aXA6IDMuMTQ3LjEwMy4yMzQg ejasoft island