سیاست
پاکستان: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔
ہم نيوز كے مطابق اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اہم قانون سازی کی پیش رفت کا جائزہ لے گی اور ماضی میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کو وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر جانکاریاں دی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔
aXA6IDEzLjU4LjE5Ny4yNiA= ejasoft island