سیاست
پاکستان: آرمی ایکٹ میں ترمیمات پر سینیٹ اورقومی اسمبلی کےاجلاس آج
پاکستان میں آرمی ایکٹ میں ترمیمات کے معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اہم اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ ہوں گے۔
پاکستان میں آرمی ایکٹ میں ترمیمات کے معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اہم اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ ہوں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ان کیمرا اجلاس میں آرمی ایکٹ پر غور کیا جائے گا۔ سماء نیوز کے مطابق دونوں ایوانوں کے سیشنز میں آرمی، ائیر فورس اور نیوی ایکٹس میں ترمیمات زیرغور آئیں گی اور ان کی منظوری دی جائے گی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا کیمرا اجلاس بھی آج دوبارہ ہوگا۔ وزیر قانون فروغ نسیم کمیٹی اراکین کو آرمی ترمیمی ایکٹ پر کچھ جانکاری دیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے یکم جنوری کو آرمی ایکٹ میں ترمیمات کی منظوری دی تھی۔
aXA6IDMuMTM0Ljc3LjE5NSA= ejasoft island