خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں اتوار کی صبح سے بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو منگل تک جاری رہے گا، بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں اتوار کی صبح سے بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
برفباری کی وجہ سے وادی زیارت نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت اور گرد ونواح میں تقریبا 6 انچ تک برف پڑ چکی ہے اور برفباری کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخواہ کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی گزشتہ رات سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjYzLjEzNiA=
ejasoft island