پاکستان: بیرون ملک سے موبائل فون امپورٹ کرنے والوں کے لئے خوش خبری
پاکستان کی وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس جاری کر کے درآمد ہونے والے موبائل فونز کا ٹیکس کم کردیا ہے۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس جاری کر کے درآمد ہونے والے موبائل فونز کا ٹیکس کم کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری انکم ٹیکس آرڈیننس کی خصوصیات کے حوالے سے ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس قوانین 2001 کے تحت انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا گیا ہے۔
ٹیکس قوانین کی دوسری شق میں تبدیلی کے آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بیرون ملک سے امپورٹ کئے جانے والے مخصوص یعنی کم قیمت والے موبائل فونز پر عائد ہونے والے ٹیکسز پر چھوٹ دے دی گئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق آرڈیننس جاری ہونے کے بعد اب 30 ڈالر سے 100 ڈالر تک کی مالیت کے موبائلز پر 730 روپے کی جگہ 100 روپے ہولڈنگ ٹیکس نافذ ہوگا جبکہ 100 ڈالر کی قیمت والے موبائل فون پر 200 روپے ٹیکس کم وصول کیا جائے گا۔