پاکستانی کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر قومی پرچم لہرانے کے لئے پر عزم
پاکستان کے کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر 150 فٹ لمبا قومی پرچم لہرانے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔
پاکستان کے کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر 150 فٹ لمبا قومی پرچم لہرانے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے کوہ پیما اسد علی میمن کا کہنا ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے کے لئے 150 فٹ لمبا قومی پرچم دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر لہراؤں گا۔ خیال رہے کہ قومی پرچم کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی جڑا ہوا ہے۔
پاکستانی کوہ پیما نے مزید کہا ہے کہ ارجنٹینا کا بلند ترین مقام اکنگوا 24 ہزار فٹ اونچا ہے، اسد علی واحد پاکستانی ہوں گے جو یہ بلند ترین چوٹی سر کریں گے۔
لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن 4 جنوری کو اپنی منزل کی جانب روانگی کے لئے پر عزم ہیں اور یاد رہے کہ چوٹی سر کرنے میں 21 دن لگیں گے جبکہ ہوائیں چلنے کی صورت میں درجہ حرارت منفی 40 تک ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اسد علی میمن نے 23 اگست 2019 کو روس کے جنوب میں جارجیا کی سرحد کے قریب ایشیا اور یورپ کو ملانے والے پہاڑی سلسلے میں برف سے ڈھکی یورپ کی سب سے اونچی 6 ہزار 642 میٹر بلند چوٹی ماؤنٹ البرس سر کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرایا تھا۔