امریکی وزیرخارجہ کا پاکستانی آرمی چیف سے ہنگامی ٹیلیفونک رابطہ
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے متعلق ہونے والے امریکی اقدام سے آگاہ کرتے ہوئے بتلایا ہے کہ ہم خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔

اردو پوائنٹ نیوز کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے ایران سے متعلق اقدام اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ ایران خطے میں صورتحال کو کشیدہ کرنا چاہتا ہے اور ہم خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم امریکی مفادات، تنصیبات، اہلکاروں اور شراکت دارو ں کا بھی تحفظ کریں گے۔
aXA6IDMuMTQxLjM1LjIzOCA=
ejasoft island