عمران خان: صنعتی ترقی کی طرف نہ بڑھنے کی وجہ سے روزگار دینا مشکل ہو جائے گا
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں قومی دولت میں اضافہ کرکے عوام پر خرچ کرنا ہے۔ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا جو ہمارے لئے ایک ماڈل ہے۔ تاہم دنیا چین کی ترقی سے خوفزدہ ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں قومی دولت میں اضافہ کرکے عوام پر خرچ کرنا ہے۔ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا جو ہمارے لئے ایک ماڈل ہے۔ تاہم دنیا چین کی ترقی سے خوفزدہ ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان میں بہت دلچسپی رکھتا ہے اور وہاں کے سرمایہ کار یہاں آنا چاہتے ہیں۔ ہمیں تعلیم اور خاص کر فنی تعلیم پر توجہ دینا ہے۔ چین ہمارے لئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ادارے بنائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل صنعتی ترقی سے مشروط ہے لیکن سرمایہ دار کے خلاف مہم چلا کر صنعتی ترقی کا پہیہ روک دیا گیا ہے۔ صنعتی ترقی کی طرف نہ بڑھے تو نوجوانوں کو روزگار دینا مشکل ہو جائے گا۔ سرمایہ کاری نہیں ہوگی تو ملک نہیں ترقی کر سکتا۔ سیاحت کے ذریعے ہم بہت آمدنی کما سکتے ہیں اور ہمارا خصوصی اقتصادی زونز ترقی کی طرف پہلا قدم ہے۔