پاکستانی میجر جنرل: خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے
میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف نے واضح کیا ہے کہ اپنی سر زمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے بلکہ امن کی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

اردو پوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امریکہ کے حملے کے بعد خطے میں تبدیلی آئی ہے اور سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے پہلے نائن الیون کے بعد افغان جنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے لہذا ہم خطے میں امن کے قیام کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ جانے مانے لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہےکہ ہم نے بہت قربانیوں کے بعد امن قائم کیا ہے اور اب ہم خطے میں امن خراب کرنے والے کسی بھی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف نے واضح کیا ہے کہ اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے کیوں کہ پاک فوج اپنا دفاع کرنا جانتی ہے
aXA6IDMuMTQxLjE5OS4yNDMg
ejasoft island