امید کے عالمی انڈیکس میں پاکستان 25 ویں نمبر پر
امید کے عالمی انڈیکس میں پاکستان 25ویں نمبر پر ہے اور اس کی مجموعی طور پر 2020 سے متعلق امید کا تناسب 25 فیصد ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ اوسط 12 فیصد ہے۔
گیلپ نے سال کے اختتامی سروے کے نتائج جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق 45 فیصد پاکستانی 2020 کے متعلق اچھی امید رکھتے ہیں جبکہ عالمی سطح پر پرامید ہونے کی شرح اوسط 37 فیصد ہے۔ امید کے عالمی انڈیکس میں پاکستان 25ویں نمبر پر ہے اور اس کی مجموعی طور پر 2020 سے متعلق امید کا تناسب 25 فیصد ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ اوسط 12 فیصد ہے۔
اردو پوائنٹ کے مطابق اس انڈیکس میں 2020 کے متعلق سب سے زیادہ اچھی امید رکھنے والا ملک نائیجیریا ہے جس کے 73 فیصد لوگ نئے سال سے بہتر توقعات باندھے ہوئے ہیں۔ دیگر ممالک میں پیرو اور البانیہ 70 فیصد، قازقستان 67 فیصد اور ارمینیا 62 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
دوسری جانب اگر ناامیدی کا پیمانہ مدنظر رکھا جائے تو لبنان میں یہ شرح 75 فیصد، ہانگ کانگ میں 68 فیصد، اردن میں 60 فیصد اور اٹلی میں 59 فیصد ہے۔
aXA6IDE4LjE4OC4xMTEuMTMwIA== ejasoft island