سوسائٹی
پاکستان: کراچی کے شہریوں کو سخت سردی دینے والی ہے دستک
محکمہ موسمیات نے 7 سے 10جنوری تک سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج (پیر) سے کل صبح تک ہلکی بارش اور سردی میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات نے 7 سے 10جنوری تک سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات اور کل صبح ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ 11 جنوری سے بارش کا نیا سسٹم جنوبی ایران سے داخل ہوگا تاہم مغربی سسٹم کا موجودہ بیشتر حصہ کراچی میں داخل ہوئے بغیر گزر گیاہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بدھ سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور بدھ سے جمعہ کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
aXA6IDE4LjIyNC4wLjI1IA==
ejasoft island