امریکہ-ایران تنازعہ کے درمیان بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹ میں مندی جاری
امریکہ-ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹ سمیت پاکستان اور ہندوستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی چھاگئی ہے۔
امریکہ-ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹ سمیت پاکستان اور ہندوستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی چھاگئی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 600 تراسی پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے، اس کمی کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ بیالیس ہزار کی حد سے نیچے آگئی ہے۔
بین الاقوامی تنازعہ کا براہ راست اثر ہندوستانی بازار میں دیکھنے کو مل رہا ہے.ہندوستانی میڈیا کے مطابق پیر کو مارکیٹ کھلتے ہی Sensex- سنسیکس 517 پوائنٹس نیچے گر گیا ہے. امریکہ-ایران کے درمیان جاری کشیدگی براہ راست سنسیکس کے اعداد و شمار میں اثر انداز ہو رہی ہے. صبح 11 بجے سینسیکس 40،947 تک گر گیا جبکہ Nifty- نفٹی 12،072 سے نیچے آ گیا. وہیں دوسری طرف فی 1 امریکی ڈالر کے مقابلے روپے گراوٹ کا شکار ہوکر 72 روپے پر آ گیا ہے.
دوسری جانب امریکہ-ایران کشیدگی کی وجہ سے بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس مندی کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔
aXA6IDMuMTQ0LjE2MS4xMTYg
ejasoft island