پاكستان: قومی کرکٹ فٹنس ٹیسٹ آج سے شروع
قومی کرکٹرز کی فٹنس جانچ آج شروع ہوگی، منگل 7 جنوری تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شیڈول ٹیسٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ تمام دستیاب کھلاڑی شرکت کریں گے۔
قومی کرکٹرز کی فٹنس جانچ آج شروع ہوگی، منگل 7 جنوری تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شیڈول ٹیسٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ تمام دستیاب کھلاڑی شرکت کریں گے۔
روزنامہ جناح كے مطابق پی سی بی تینوں فارمیٹ کے لئے دستیاب کرکٹرز کی کھیپ میں سے بعض کی فٹنس سے مطمئن نہیں، سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کے فٹنس ٹیسٹ6اور 7 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہورہے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی سی بی پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ میں مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنے والے کھلاڑی پر ماہانہ ریٹینرشپ کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا جائے گا۔
معیار ثابت کرنے میں ناکامی کی صورت میں کرکٹر کی 25 مارچ سے 19 اپریل تک شیڈول پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت خطرے میں پڑجائیگی۔
aXA6IDMuMTM1LjE4My44OSA= ejasoft island