انگلینڈ کی طرف سے کرکٹرز کے فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد
کیپ ٹاؤن: انگلینڈ نے کرکٹرز پر ٹریننگ کیمپ میں فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اے آر وائی کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل انگلش کھلاڑی روری برنز فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے تو کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد کردی
کیپ ٹاؤن: انگلینڈ نے کرکٹرز پر ٹریننگ کیمپ میں فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اے آر وائی کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل انگلش کھلاڑی روری برنز فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے تو کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
انگلش کھلاڑی روری برنز کے ٹخنے میں چوٹ آئی ہے جس کے بعد وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور انہیں انگلینڈ واپس بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کہنی کی تکلیف کی وجہ سے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ نہ کھیل سکے تھے ایسے میں روری برنز کا بری طرح زخمی ہونا اور پھر پوری سیریز سے باہر ہونا انگلینڈ ٹیم کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
aXA6IDMuMTM0Ljc4LjEwNiA=
ejasoft island