کھیل
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ایڈن ماركرم 6 ہفتہ کے لئے ٹیم سے باہر
جنوبی افریقہ کے سلامی بلے باز ایڈن ماركرم انگلی کے فریکچر ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف جاری چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے سلامی بلے باز ایڈن ماركرم انگلی فریکچر ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف جاری چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایڈن ماركرم کو سینچورین میں چل رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن فیلڈنگ کے دوران انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی لیکن اس کے بعد بھی وہ میدان پر ڈٹے رہے تھے لیکن انگلی کے ایکسرے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنےکا مشورہ دیا ہے۔
نیوز 18اردو کے مطابق پہلی اننگ میں 20 رن اور دوسری اننگ میں دو رن بنانے والے ماركرم کی انگلی کی سرجری اگلے ہفتہ ہوگی اوروہ کم ازکم 8 ہفتوں تک میدان سے دور رہیں گے۔
aXA6IDMuMTQ0LjM5LjkzIA==
ejasoft island