ہندوستان: ون ڈے سیریز کے بعد محمد سمیع کرکٹ سے بریک لے کر اپنے آبائی گاؤں امروہہ پہنچے
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کرکٹ سے بریک لے کر اپنے آبائی گاؤں امروہہ پہنچ گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کرکٹ سے چھٹی لے کر اپنے آبائی گاوں امروہہ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے امروہہ پہنچ کر انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر کے عنوان میں انہوں نے لکھا ہے کہ فیملی کے ساتھ اپنے آبائی گاوں امروہہ میں۔
ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع ازدواجی زندگی میں مشکلات کے دور سے گزرنے کے باوجود میدان کے اندر اپنی کارکردگی سے حریف بلے بازوں میں خوف پیدا کر رکھا ہے۔
نیوز 18 اردو کے مطابق حالیہ دنوں میں خواہ ٹیسٹ کرکٹ ہو یا محدود اوورز کی کرکٹ، محمد سمیع نے اپنی آتشی گیند بازی سے سب میں کہرام مچا رکھا ہے۔ ان کی جارحانہ گیند بازی بڑے بڑے بلے بازوں کے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹیم انڈیا کا یہ تیز گیند باز کرکٹ سے بریک لے کر اپنے آبائی گاؤں امروہہ پہنچ گیا ہے ۔
محمد سمیع نے امروہہ پہنچ کر انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک بچے کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کے عنوان میں انہوں نے لکھا ہے کہ فیملی کے ساتھ اپنے آبائی گاوں امروہہ میں۔ سوشل میڈیا پر محمد سمیع کی یہ تصویر کافی وائرل ہورہی ہے، اس تصویر میں جو بچہ نظر آرہا ہے اس کا نام امو ہے جو محمد سمیع کے بڑے بھائی حسیب احمد کا بیٹا ہے، خیال رہے کہ ان کے بڑے بھائی حسیب کا کنبہ امروہہ میں ہی رہتا ہے ۔