ہندوستان: کوہلی دہائی کے بہترین 10 کرکٹروں کی فہرست میں شامل
مشہور میگزین "دی کرکٹر" نے کوہلی کو گزشتہ ایک دہائی کا بہترین کرکٹر منتخب کیا ہے۔ میگزین نے گزشتہ 10 سالوں میں سب سے بہترین کارکردگی پیش کرنے والے 50 کرکٹروں کی فہرست تیار کی ہے۔ یاد رہے کہ ٹاپ -10 میں کوہلی ہندوستان کے واحد کرکٹر ہیں۔

نیوز 18 اردو کے مطابق گزشتہ کچھ سالوں سے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں اپنا دبدبہ برقرار رکھنے والے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کومشہور میگزین "دی کرکٹر" نے گزشتہ ایک دہائی کا بہترین کرکٹر منتخب کیا ہے۔ خیال رہے کہ میگزین نے گزشتہ 10 سالوں میں سب سے بہترین کار کردگی پیش کرنے والے 50 کرکٹروں کی فہرست تیار کی ہے جس میں مرد اورخواتین دونوں کرکٹرز شامل ہیں۔
ہندوستان سے وراٹ کوہلی کےعلاوہ اس فہرست میں آف اسپنر روی چندرن اشون (14ویں)، ونڈے میں ترپل سنچری کے قریب ہائ اسکور 264 بنانے والے روہت شرما (15 ویں)، عالمی کپ کے فاتح کپتان مہندرسنگھ دھونی (35 ویں) اور ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی عظیم بلے باز متالی راج (40ویں) شامل ہیں۔
میگزین "دی کرکٹر" نے کوہلی کے بارے میں لکھا ہے کہ دہائی کے سب سے بہترین کھلاڑی کے لئے ہندوستانی کپتان کا انتخاب اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔