"ایشیا الیون" میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان مارچ میں ہونے والے دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت نہ کرنے کی وجہ صرف اور صرف پاکستان سپر لیگ میں ان کی مصروفیت ہے اور یہ بات بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ س
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں "ایشیا الیون" اور "ورلڈ الیون" کے درمیان مارچ میں ہونے والے دو "ٹی ٹوئنٹی" انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی کرکیٹرز کی شرکت نہ کرنے کی وجہ صرف اور صرف "پاکستان سپر لیگ" میں ان کی مصروفیت ہے اور یہ بات بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بتائی جاچکی ہے۔
بی بی سی اردو کے مطابق بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان 18 اور 21 مارچ کو ڈھاکہ میں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کا انعقاد کرنے جارہاہے جسے اطلاعات کے مطابق آئی سی سی نے بین الاقوامی میچوں کا درجہ دے دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کا معاملہ زیر غور تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو یہ اطلاع دی تھی کہ جن تاریخوں میں یہ ٹی ٹوئنٹی میچ ہونے جا رہے ہیں ان تاریخوں میں پاکستانی کرکٹرز "پاکستان سپر لیگ" میں مصروف ہوں گے۔