اظہر علی: پاکستان کرکٹ ٹیم میں کسی کے ساتھ بد سلوکی نہیں کی جاتی ہے
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے دنیش کنیریا کے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالے سے میڈیا کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے ماضی میں بھی ٹیم میں کسی کے ساتھ برا سلوک نہیں ہوا ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں شان دار سنچری کے بعد پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ ‘ہر بلے باز کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں سو فیصد اچھی کارکردگی انجام دے اور اسی طرح اپنی کارکردگی برقرار رکھے اور ہر موقع پر اپنی کارکردگی کو خوب سے خوب تر بنائے’۔
ڈان نيوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے دورے کے حوالے سے پہلے ہی وضاحت کردی گئی ہے اور اب کوئی عذر باقی نہیں رہا کیونکہ سری لنکا کی ٹیم ابھی کھیل کر گئی ہے اور سیریز بھی قابل دید تھی’۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے مزيد کہا کہ سیاست کو کھیل سے دور رکھنا چاہیے، کھیل ایک ایسا شعبہ ہے جس کو لوگ چاہتے ہیں اور تفریح کا باعث ہے اس لیے کھیل کو سیاست سے دور رکھناچاہیے۔