اسپورٹس کلینڈر 2020 کھیل کے شائقین کے لئے انتہائی دلچسپ
کھیل کی دنیا میں سال 2020 کھیل کے شائقین کے لئے بڑا ہی دل چسپ ہے کیونکہ اس سال سب سے بڑا اسپورٹس پروگرام اولمپک منعقد ہوگا۔ یاد رہے کے اس کا کاؤنٹ ڈاؤن نئے سال کی پہلی تاریخ کے ساتھ ہی شروع ہوچکا ہے اور اس سال تین عالمی کپ کے ساتھ ساتھ یورو کپ بھی کھیلا
کھیل کی دنیا میں سال 2020 کھیل کے شائقین کے لئے بڑا ہی دل چسپ ہے کیونکہ اس سال سب سے بڑا اسپورٹس پروگرام اولمپک منعقد ہو گا۔ یاد رہے کے اس کا کاؤنٹ ڈاؤن نئے سال کی پہلی تاریخ کے ساتھ ہی شروع ہوچکا ہے۔ ہندوستان کے لئے یہ سال اولمپک کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی وجہ سے بھی کچھ زیادہ ہی خاص ہے کیونکہ اس سال تین عالمی کپ کے ساتھ ہی یورو کپ بھی کھیلا جاۓ گا اور تینوں ہی عالمی کپ میں ہندوستان کو خطاب حاصل کرنے کا مضبوط دعویدار مانا جارہا ہے۔
اس سال ہونے والے بڑے اسپورٹس پروگرام مندرجہ ذیل ہیں:
سال 2020 کے پہلے ہی مہینے میں سوئٹزر لینڈ میں 9 سے 22 جنوری تک ونٹر یوتھ اولمپک کا انعقاد ہوگا۔(نیوز18)
نئے سال کے پہلے ماہ میں ٹینس کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن منعقد ہوگا جس میں ثانیہ مرزا کورٹ میں واپسی کرسکتی ہیں۔ آسٹریلین اوپن 20 جنوری سے دو فروری تک، فرنچ اوپن 24 مئی سے 7 جون تک، ومبلڈن 29 جون سے 12 جولائی تک اور یوایس اوپن 31 اگست سے 13 ستمبر تک منعقد ہوگا۔(ہم نیوز)
دوسرے مہینے میں 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں آئی سی سی خاتون ٹی -20 عالمی کپ کھیلا جائے گا۔(نیوز18)
12 جون سے 12 جولائی تک یوروپ کے مختلف ممالک میں فٹبال یو ای ایف اے یورو کپ کھیلا جائے گا اور اس کا فائنل لندن میں ہوگا۔(نیوز18)
سال کا سب سے بڑا اسپورٹس پروگرام سمر اولمپک 24 جولائی سے 9 اگست تک ٹوکیو میں منعقد ہوگا۔ اس کے بعد 25 اگست سے 6 ستمبر تک پیرالمپک کھیل منعقد ہوگا۔(نیوز18)
ستمبر میں پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا انعقاد ہوگا۔(نیوز18)
سال کے آخرمیں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں مردوں کا آئی سی سی ٹی -20 عالمی کپ منعقد ہوگا۔(نیوز18)