دنیا بھر میں نۓ سال کے پہلے دن 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کی پیدائش
2020ء کے پہلے ہی دن دنیا بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور "دنیا نیوز" نے "یونیسیف" کے حوالہ سے لکھا ہے کہ پاکستان اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔
2020ء کے پہلے ہی دن دنیا بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور دنیا نیوز نے "یونیسیف" کے حوالہ سے لکھا ہے کہ پاکستان اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے اور یہ اعداد وشمار اقوام متحدہ کے ادارہ "یونیسیف" کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ "یونیسیف" کے مطابق یکم جنوری 2020ء کو دنیا بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور اس فہرست میں ہندوستان پہلے نمبر پر ہے کیونکا یہاں 17 فیصد بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور ان کی تعداد 67 ہزار 385 ہے۔ دوسرے نمبر پر چین ہے جہاں 46 ہزار 229 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ، تیسرے نمبر پر نائیجیریا جہاں 26 ہزار 39 بچے پیدا ہوے ہیں۔
"یونیسیف" کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہنریٹا فور کا کہنا ہے کہ اس نئے سال اور ایک نئی دہائی کے آغاز میں ہماری امیدیں اور امنگیں بلکہ ہمارا مستقبل یہ ہے کہ ہم ان لوگوں کے مستقبل پر روشنی ڈالنے کی فکر کریں جو ہمارے بعد دنیا میں آنے والے ہیں۔
"یونیسف" کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 25 لاکھ نوزائیدہ بچے ایک ماہ کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہوگئے تھے اور ان میں سے ایک تہائی بچے زندگی کے پہلے دن ہی انتقال کرگئے تھے۔