پاکستانی میجر جنرل: ہندوستان کے نئے آرمی چیف کو مبارکبادی کا پیغام
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان کے نۓ آرمی چیف کی تقرری کے بعد ان کو اپنے ٹویٹر کے ذریعہ مبارکبادی کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے تعلقات میں تبدیلی آئے گی اور اب مزید ہمیں 27 فروری 2019 جیسا واقعہ دوبارہ دیکھنے کو نہیں ملے گا۔
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان کے نۓ آرمی چیف کی تقرری کے بعد ان کو اپنے ٹویٹر کے ذریعہ مبارکبادی کا پیغام دیا ہے اور ساتھ ہی اس امید کا بھی اظلار کیا ہے کہ ہمارے تعلقات میں تبدیلی آئے گی اور اب مزید ہمیں 27 فروری 2019 جیسا واقعہ دوبارہ دیکھنے کو نہیں ملے گا۔
اردو پوائنٹ کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ گزشتہ سال پیش آنے والے واقعات ہمیں اب دوبارہ دیکھنے کو نہیں ملیں گے اور دونوں طرف کے حالات اور ماحول خوشگوار بنے رہیں گے اور یاد رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو ہندوستان اور پاکستان کے مابین ہوائی جنگ ہوئی تھی۔