ہندوستان: صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولیات فراہم نہ کرنے پر اب بھرنا پڑے گا جرمانہ
50 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کے کاروبار کرنے والے تاجرین کے لئے صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولیات کی فراہمی لازمی قراردی گئی ہے۔ حکومت کیش لیش معیشت کے حصول کے لئے مجوزہ ڈیجیٹل طریقوں سے ادائیگی قبول نہ کرنے پر تاجرین پر ایک دن میں 5000 روپے جرمانہ عائد
حکومت نے اب صارفین کوڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم نہ کرنے پر دکاندار کو چالان کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
18نيوز کے مطابق 50 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کے کاروبار کرنے والے تاجرین کے لئے صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولیات کی فراہمی لازمی قراردی گئی ہے۔ حکومت کیش لیش معیشت کے حصول کے لئے مجوزہ ڈیجیٹل طریقوں سے ادائیگی قبول نہ کرنے پر تاجرین پر ایک دن میں 5000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور یہ نیا قانون 1 فروری 2020 سے شروع ہوگا۔
سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیاگیاہے جس میں دکانوں، فرموں یا کمپنیوں کو 31 جنوری سے پہلے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت صارفین کو فراہم کرنے کا مشورہ دیاگیاہے۔
خیال رہے کہ سرکلر میں سی بی ڈی ٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکٹرانک طریقوں سے ادائیگی قبول کرنے کے لئے ضروری سہولت کو انسٹال کرنے اور چلانے کے لئے تاجرین کو کافی وقت دیاگیاہے۔
aXA6IDE4LjE5MS4yMS44NiA= ejasoft island