پاکستان: ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قیمت میں 10 روپیہ کا اضافہ
سال 2019 کے آخری چھ ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قیمت میں 10 روپیہ کا اضافہ ہوا ہے
سال 2019 کے آخری چھ ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قیمت میں 10 روپیہ کا اضافہ ہوا ہے جبکہ جون 2019 کے اختتام اور مالی سال کے آغاز کے وقت امریکی کرنسی کی قیمت 164 روپیہ کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی تھی لیکن اس کے بعد اسٹیٹ بینک کی طرف سے اختیار کی جانے والی متوازن پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی روپیہ مستحکم ہوا ہے۔
اردو پوائنٹ کے مطابق اس سال کے آغاز اور وسط تک مسلسل زوال کا شکار رہنے والی پاکستانی کرنسی کی قیمت میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
اس سال کے وسط تک پاکستانی روپیہ تاریخی گراوٹ کا شکار تھا اور اس کی قیمت 160 روپیہ کی حد پار کر کے 164 روپیہ کی سطح تک جا پہنچ چکی تھی۔
روپیہ کی قیمت میں ہونے والی اس قدر گراوٹ کے باعث ملک میں مہنگائی کا ایسا طوفان آیا جو اب تک تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
aXA6IDMuMTYuMTM3LjEwOCA=
ejasoft island