فردوس عاشق اعوان: نیب آرڈیننس میں نقائص دور کرنے کیلئے کی گئی ہیں ترمیمات
نیب قانون میں ترمیمات کرنے کے لئے عرصے سے کوششیں جاری تھیں، اس موقع پر پاکستانی وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کیا ہے۔
نیب قانون میں ترمیمات کرنے کے لئے عرصے سے کوششیں جاری تھیں، اس موقع پر پاکستانی وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کیا ہے۔
فردوس عاشق نے کہا ہے کہ آج قائد کا پاکستان عمران خان کے محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہرشعبے میں گلے سڑے نظام کے خاتمے کیلئے اصلاحاتی ایجنڈا لایا جارہا ہے۔ کچھ لوگ حکومت سے باہر دوسال نہیں گزارے کہ تڑپ رہے ہیں اور بے چین ہیں، پاکستان کا تشخص منظرعام پر لانے کے بجائے اداروں کےخلاف سازشیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس میں نقائص دور کرنے کیلئے ترمیمات کی گئی ہیں۔
اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کے محافظ صادق اورامین بیوروکریٹس کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے، دیانت دار افراد کو نیب آرڈیننس میں تحفظ دیا گیا ہے ،
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کرپٹ افراد کو حکومت ریلیف دینے کا سوچ بھی نہیں سکتی، کرپٹ عناصر کو نیب آرڈیننس میں کوئی ڈھیل نہیں دی گئی ہے، قانون آزاد اورطاقتورہوگیا ہے، طاقتورلوگ قانون کے ماتحت ہوں گے، جن کے ذمے ملکی سلامتی تھی وہ اداروں میں ٹکراؤ کا باعث بنے ہوئے تھے۔
aXA6IDMuMTM0LjgxLjIwNiA= ejasoft island