سیاست
افغانستان: حقانی نیٹ ورک کے ہاتھوں تحریک طالبان پاکستان کا رہنما قتل
افغانستان میں فائرنگ سے تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر قاری سیف اللہ محسود قتل کردیا گیاہے۔
افغانستان میں فائرنگ سے تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر قاری سیف اللہ محسود قتل کردیا گیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ خوست میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قاری سیف اللہ محسود کو قتل کردیا ہے۔
ٹی ٹی پی نے اپنے کمانڈر کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک پر اس قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
ٹی ٹی پی نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے عسکریت پسندوں نے ایک روز قبل اسی علاقے میں ٹی ٹی پی کے دیگر 3 جنگجوؤں کو بھی قتل کیا تھا۔