پاكستان: کیش کوریئرز معاملہ میں ملوث عناصر پر بھاری جرمانے ہوں گے عائد
نئے صدارتی آرڈیننس کے تحت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پوری کرنے کے لیے منی لانڈرنگ و دہشت گردی فنڈز کی فراہمی کے مقصد سے ’’کیش کوریئرز‘‘ کے استعمال میں ملو ث عناصر پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

مشرق نيوز کے مطابق فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) ’’پوائنٹ آف سیل‘‘ نامی سافٹ ویئرز کو لگانے سے انکار کرنے والے بڑے ریٹیلرز ، ریسٹورینٹس اور شاپنگ مالز پر جرمانے لگانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
اس صدارتی آرڈیننس کے اندر اکتوبر 2019 میں حکومت اور ایف بی آر کے درمیان مختلف نکات پر ہوئے معاہدے سے متعلق شقوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
ایف بی آر کے چیئرمین شبیر زیدی نے تصدیق کی ہے کہ رواں ہفتے میں آرڈیننس جاری ہوجائے گا جس کے تحت ’’کیش کوریئرز‘‘ کےخلاف جرمانے عائد ہوں گے۔
aXA6IDE4LjE4OC4xNTIuMTYyIA== ejasoft island