نئے سال کی آمد پر مودی سرکار کی طرف سے ملازمین کو ایک بڑا تحفہ دیے جانے کی امید
'زی بزنس' میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مہنگائی بھتے (ڈی اے) میں اضافے سے مرکزی ملازمین کی تنخواہ میں ہر ماہ 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوسکتاہے۔ اس فیصلے سے 50 لاکھ سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے۔
دراصل ، مودی حکومت جنوری سے مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں اضافہ کرنے پرغورکررہی ہے۔
'زی بزنس' میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مہنگائی بھتے (ڈی اے) میں اضافے سے مرکزی ملازمین کی تنخواہ میں ہر ماہ 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوسکتاہے۔ اس فیصلے سے 50 لاکھ سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے۔
18نيوز کے مطابق سال میں دو بار مرکزی حکومت مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ اضافہ جنوری اور جون کے مہینوں میں کیا جاتا ہے۔اس وقت مرکزی ملازمین کو 17 فیصد مہنگائی بھتا ملتا ہے۔
مہنگائی بھتا یعنی ڈی اے ہے،جو ملک کے سرکاری ملازمین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے دیا جاتا ہے۔ یہ رقم اس لئے دی جاتی ہے تاکہ بڑھتی افراط زر کے بعد بھی ، ملازمین کو معیارزندگی میں مالی پریشانیوں کا سامنا نہ کرناپڑے۔ یہ رقم سرکاری ملازمین ، سرکاری محکموں کے مختلف شعبوں کے ملازمین اور پنشنرزکو دی جاتی ہے۔مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ملازمین کو یہ بھتا دیا جاتا ہے۔
aXA6IDMuMjEuMzQuMCA= ejasoft island