ہندوستان: ریلائنس انڈسٹریز نے بنایا اب تک سب سے اونچا ریکارڈ
ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر میں آئی تیزی کے پیش نظر کمپنی کی مارکیٹ کیپ 10 لاکھ کروڑ سے متجاوز ہوکر اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر میں آئی تیزی کے پیش نظر کمپنی کی مارکیٹ کیپ 10 لاکھ کروڑ سے متجاوز ہوکر اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کی مارکیٹ کیپ 10 لاکھ کروڑ روپے کے پار پہنچ گئی ہے۔ نیوز 18 کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز ایسا کرنے والی ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ ریلائنس کے شئیر میں آئی تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کیپ میں کافی اچھال آیا ہے۔ این ایس ای ( نیشن اسٹاک ایکسچینج ) پر ریلائنس کا شئیر فی الحال (10:41 اے ایم) 0.50 فیصد سے زیادہ کی تیزی کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے اور 1580 روپے سے اوپر بنا ہوا ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر میں آئی تیزی کے پیش نظر کمپنی کی مارکیٹ کیپ اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے اور شئیر نے ایک ہفتے میں 2 فیصد اور ایک مہینے میں 10 فیصد اور تین مہینے میں 24 فیصد اور 9 مہینے میں 29 فیصد اور ایک سال میں 40 فیصد کے زبردست نتائج دیے ہیں۔
اگر کسی سرمایہ کار نے ریلائنس کے آئی پی او میں 10 ہزار روپے لگائے ہوئے ہیں تو اس کی کل رقم بڑھ کر 2.10 کروڑ روپے ہو جاۓ گی۔ آپ کو بتا دیں کہ پچھلے 42 سال میں ریلائنس کے شئیر نے 2,09,900 فیصد کا ریٹرن دیا ہے۔
اگر ابھی بھی کوئی سرمایہ کار ریلائنس کے شئیر میں پیسہ لگانا چاہتا ہے تو اس کے پاس اچھا موقع ہے کیونکہ کئی بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے خریداری کی صلاح دی ہے۔ امریکی ریٹنگ ایجنسی مورگن اسٹینلی نے ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر کو قیمت سے زیادہ ریٹنگ دی ہے۔ ساتھ ہی شئیر کا ہدف 28 فیصد بڑھا کر 2000 روپے بھی کر دیا ہے۔
aXA6IDMuMTM4LjExNy4yNSA=
ejasoft island