پاکستان كى جانب سے 2 عالمی دہشت گردوں پر پابندی عائد
پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے 2 عالمی دہشت گردوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے 2 عالمی دہشت گردوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
بتادیں کہ مذکورہ بالا دہشتگرد امادو بیری اور امادو کوفہ ہیں، جن کا تعلق افریقہ کے آٹھویں بڑے ملک مالی سے ہے، اور یہ دونوں تنظیم نصرت الاسلام و المسلمین سے وابستہ ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق پاکستانى وزارت خارجہ کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد کے لیے حکم نامہ جاری کیا گیاہے، جس میں بتایا گیاہے کہ دونوں دہشت گرد سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی کی فہرست میں شامل ہیں۔
ان دونوں دہشت گردوں پر عائد کردہ پابندیوں میں اثاثے ضبط، سفر اور اسلحے کی خرید و فروخت پر پابندی شامل ہے۔
حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر کسی تاخیر کے ان دونوں افراد کے مالی اثاثے یا معاشی وسائل، ان کی ملکیت میں موجود املاک سے حاصل ہونے والی آمدنی اور ہر قسم کے دیگر اثاثے اور فنڈز ضبط ہوجائیں گے۔
aXA6IDMuMTcuMTYyLjI0NyA=
ejasoft island